9مئی واقعات، شاہ محمود سمیت 498ملزمان کیخلاف 12مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
راولپنڈی (خبرنگار) انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر 1کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 498 ملزمان کے خلاف نو مئی واقعات کے 12الگ الگ مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 9اکتوبر تک ملتوی کردی ۔
تحریک انصاف کے احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث ملزمان کی عدالت تک رسائی ممکن نہیں تھی جس کی وجہ سے عدالت نے مزید کارروائی بغیر سماعت ملتوی کردی۔