پنجاب بھر میں کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان

 پنجاب بھر میں کل وقفے وقفے  سے بارش کا امکان

لاہور،نارنگ منڈی(نیوز ایجنسیاں،نمائندہ دنیا)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پنجاب بھر میں کل منگل تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔

لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد میں بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔ نارنگ منڈی رفیق آباد میں گزشتہ رات طوفانی بارش سے میاں سفیرکے گھرکی چھت گرنے سے اسکا 7 سالہ بیٹاحسیب جاں بحق ہوگیا ،ریسکیو1122 اور پولیس اہلکاروں نے لاش کو ملبے سے نکال کرضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے جبکہ زخمی ہونیوالے متعدد افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔تیزآندھی سے سینکڑوں ایکڑ پر چاول کی فصل بھی زمین بوس ہو گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں