اسلام آباد ،راولپنڈی میں تین روز بعد زندگی معمول پر موبائل سروس بھی بحال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں تین روز بعد زندگی معمول پر آگئی، موبائل سروس بھی بحال کر دی گئی۔
فیض آباد انٹر چینج اور ایکسپریس وے سمیت راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے بھی کھول دیئے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی جی ٹی روڈ، اسلام آباد پشاور ایم ون، اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹر وے بھی ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ۔ ڈی چوک سے کلثوم پلازہ تک صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔