مہنگائی کم نہیں ہوئی، بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ، گوہر اعجاز
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی،بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران گوہر اعجاز نے اعتراف کیا کہ بجلی کے معاملے پر حکومت کی ٹاسک فورس اچھا کام کر رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پاور سیکٹر سے ایسے معاہدے بھی ہوئے کہ بجلی بناؤ یا نہ بناؤ پیسے دیں گے ۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی بنانے کے 5 ہزار کروڑ اور نہ بنانے کے 26 ہزار کروڑ وصول ہو رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار تو 47 ہزار میگا واٹ تک بڑھ گئی لیکن اس کی کھپت نہ بڑھ سکی،جس کی وجہ سے کپیسٹی چارجز بھی بڑھے ۔سی ای او حبکو کامران کمال نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کے بغیر تمام کوششیں بے سود ہوں گی، سرمایا کار کا اعتماد تباہ ہوجائے گا۔