جیل کے باہر دھرنا دینے کا سوچ رہی ہوں :ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی نورین خانم
راولپنڈی (آئی این پی )سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ نورین خانم نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے لوگوں کو ڈرا کر بھگا دینگے ، لیکن ان سے کوئی نہیں ڈرتا۔
انہوں نے کہا کہ میری دونوں بہنوں کو ریڈ زون سے خالی ہاتھ پکڑا ہے ،یہ میری بہنوں کو بھی سزا دینگے حالانکہ ان کی سزا بنتی نہیں ہے ، ان کا خیال ہے ایسا کرنے اور سب کو پکڑ لینے سے احتجاج ختم ہوجائے گا، انہوں نے جو ظلم کیا ہے لوگ اب خود اپنا احتجاج لیڈ کریں گے ۔نورین خانم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے یہ جب تک ہمیں خان صاحب سے ملنے نہیں دیتے ہم جیل کے باہر بیٹھیں گے ، بعد میں جیل کے باہر آکر دھرنا دینے کا سوچ رہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا بھائی، میری بہنیں اور میرا بیٹا بھی سوا سال سے جیل میں ہے ۔