لبنان سے70پاکستانیوں کی واپسی
کراچی(آئی این پی)لبنان میں پھنسے 70 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن پہنچ گئے ۔
وطن پہنچنے والوں نے پاک سر زمین پر پہنچتے ہی سجدہ شکر ادا کیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے وطن آنے والوں کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ جو پاکستانی وہاں رہ گئے ہیں ان کی واپسی کیلئے بھی انتظامات کئے ہیں۔