صدر آصف زرداری آج ترکمانستان جائیں گے
اسلام آباد(آئی این پی)صدرمملکت آصف زرداری آج ترکمانستان جائیں گے، اشک آباد میں امن و ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کریں گے۔
صدر زرداری ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمد اف کی دعوت پر ترکمانستان جا رہے ہیں۔ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان بھی اشک آباد جائیں گے جبکہ 11 اکتوبر کو روسی صدر کا بھی اشک آباد کا دورہ متوقع ہے۔