قائد اعظم یونیورسٹی: 2گروپوں میں تصادم،ہاسٹل نمبر9کو آگ لگادی ،متعدد طلبا زخمی

قائد اعظم یونیورسٹی: 2گروپوں  میں تصادم،ہاسٹل نمبر9کو آگ لگادی ،متعدد طلبا زخمی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) قائداعظم یونیورسٹی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ سے متعدد طلبا زخمی ہو گئے ۔ تصادم یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر9میں ہوا۔ سٹوڈنٹس کی جانب سے ہاسٹلز میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔

یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل کو طلبا گروپ نے آگ لگادی ۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹلز خالی کروانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہاسٹلز ایس سی او سمٹ کے باعث خالی کروائے جارہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام طلبا کو آج سے ہاسٹلز چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 20 اکتوبر تک بوائز ہاسٹلز بند رہیں گے ۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس اطلاع ملتے ہی ہاسٹل پہنچ گئی اور واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے پوچھ گچھ شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں