زیادتی،جبری مشقت کیلئے لاہور سے سمیت پنجاب سے اغوا29لڑکے بازیاب

زیادتی،جبری مشقت کیلئے لاہور سے سمیت پنجاب سے اغوا29لڑکے بازیاب

لاہور (کرائم رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور پولیس نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے زیادتی اور جبری مشقت کیلئے مبینہ طور پر اغوا کیے گئے 29 لڑکے بازیاب کرکے 3 ملزموں کوگرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے ایس پی فرقان بلال اور ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اغوابرائے تاوان سیل لاہورنے کوٹلی آزاد کشمیر کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ہے جس میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے لاوارث اور گھروں سے بھاگے معصوم بچوں کو ورغلا پھسلا کر آزاد کشمیر سمگل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ہے ، گروہ کے سرغنہ عمران عرف کن پاٹا سمیت محمد ناصر اور علی رضا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا،گرفتار ملزموں نے لاوارث بچوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر آزاد کشمیر منتقل کیا اور غیر قانونی قید میں رکھا،ان معصوم بچوں کو کئی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا گیا،بچوں سے جنسی زیادتی اور جبری مشقت کروانے کا بھی انکشاف ہواہے ،اس حوالے سے مزید پیش رفت کیلئے جامع تحقیقات جاری ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں