ماڈل ٹاؤن کچہری میں پولیس اہلکاروں پر تشدد،250وکلا پرمقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن کچہری میں پولیس اہلکاروں پر تشدد پر 250 نامعلوم وکلا کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزموں نے ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے حملہ کیا، تشدد سے 5 پولیس اہلکار اور زیر حراست ملزم زخمی ہوگئے ، ملزموں نے کار سرکار میں مداخلت کرکے تشدد کیا اوراینٹی رائٹ فورس کا سامان چھین کر قتل کی دھمکیاں دیں۔