پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر بیرسٹر گوہر پر برہم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا انعقاد مسئلہ بن گیا ۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر مسلسل دوسری بار کور کمیٹی اجلاس بلا کر خود شریک نہ ہوئے ۔
کور کمیٹی اجلاس میں سیاسی صورتحال، آئینی ترامیم ،احتجاج ودیگر امور پر تبادلہ خیال ہونا تھا۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس کے 31 شرکا بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کا انتظار کرتے رہے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے ہفتہ کو 4 بجے کور کمیٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس بلایا تھا ۔کور کمیٹی ممبران نے بیرسٹر گوہر کی عدم شرکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اورکہا رات 11 بجے بلائے گئے اجلاس کو بھی اچانک منسوخ کردیا گیا، لیڈرشپ کا یہ رویہ نامناسب اور ناقابل قبول ہے ۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بھی اچانک مصروفیت کا بتا کر شرکت نہ کی۔