خیبر پختونخوا :سابق گورنر شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدہ سے مستعفی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سابق گورنر شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ۔
سابق گورنر شاہ فرمان نے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفے کے بعد کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سینئر مشیر بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہوں اور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا میری ذمہ داری ہے ۔شاہ فرمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کا حصہ بن کر اچھامحسوس نہیں کررہا تھا۔