فوت ہونیوالے افراد کے نام سے چلنے والی موبائی فون سمز کل سے بند
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے ) نے فوت شدہ افرادکے نام چلنے والی موبائل سمز کل 15اکتوبر سے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق فوت ہونے والوں کے ورثا فوری طور پرموبائل سمز اپنے نام پرٹرانسفر کروا لیں بصورت دیگر موبائل سمز بندکردی جائے گی۔پی ٹی اے احکامات کے مطابق فوت شدہ افراد کی موبائل سمز کی ملکیت تبدیلی کے لیے فوت شدہ فرد سے رشتہ داری کاثبوت، اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، اصل سم یاگم ہونے کی صورت میں ۔پولیس رپورٹ،سم کے استعمال کاثبوت جس میں کال ہسٹری یاری چارج کاثبوت فراہم کیاجائے ۔ پی ٹی اے کے مطابق 15اکتوبر کے بعد فوت شدہ افراد کے نام پرچلنے والی تمام موبائل سمز بلاک کردی جائیں گی۔