چینی وزیراعظم کا دورہ ، 2ارب ڈالرز قرض سمیت مختلف معاہدوں کا امکان
اسلام آباد (آن لائن)وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے دورے کے حوالے سے کئی منصوبوں پر ورکنگ مکمل کرلی۔
دورے کے دوران گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ، قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے لیے دو ارب ڈالرز کے قرض سمیت مختلف معاہدوں کا امکان ہے ۔ چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے 11سال بعد پاکستان کے دورے کے حوالے سے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے کئی منصوبوں سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی ہے ۔