نئے چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن پر ڈیڈلاک نہیں،عرفان صدیقی
اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے ،تعیناتی کا اعلان موجودہ چیف جسٹس کی رخصتی کے ساتھ ہی ہوجائے گا ، آئینی ترامیم پر کوئی عجلت نہیں ہوئی ، یہ معاملہ کم از کم تین مہینے سے زیر بحث ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی ترمیم کسی ایک شخصیت کیلئے نہیں ہو رہی، آئینی ترمیم اصولی اور نظریاتی ہے ،جن جماعتوں کے درمیان اتفاق کے امکانات تھے ان میں اتفاق ہو چکا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلا نے آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز دی ہیں،ہم نے وکلا کی تجاویز لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہیں،18 ہویں ترمیم کے لیے 9ماہ لگے ،ججوں کی تقریری سے متعلق 18 ہویں ترمیم کے اندر پورااسٹرکچر موجود ہے ۔تینوں مسودوں میں زیادہ تصادم نہیں ، چھوٹی موٹی تراش خراش ہونی ہے ،پی ٹی آئی بالکل اسٹیک ہولڈر ہے لیکن اس چیز کو سنجیدہ نہیں لے رہی،عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کو اکسا کر باہر لے کر آتی ہے ،مائنس کوئی لیڈر نہیں ہوتا،زرداری جب جیل میں تھے تو پارٹی کی قیادت کوئی اور کرتا رہا،نوازشریف جیل میں رہے ہم لوگ پارٹی کے معاملات دیکھتے رہے ۔