سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر عالمی اتحاد بنا رہا :طاہر اشرفی

سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر عالمی اتحاد بنا رہا :طاہر اشرفی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں سعودی عرب کا کلیدی کردار ہے ۔

کراچی میں "پاک سعودی تعلقات:ماضی، حال اور مستقبل " کے عنوان پرتقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا،پاکستان کمزور نہیں، مضبوط ترین فوج رکھتا ہے ، منفی پراپیگنڈا کرنیوالوں سے پوچھتا ہوں اگر ہم آج ایٹمی قوت نہ ہوتے تو کیا اسرائیل ہمیں چھوڑتا؟ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر روس، چین، سعودی عرب ساتھ کھڑے ہوں،  مفتی اعظم روس نے کہا آپ کا پیغام پہنچ گیا، پیوٹن نے کہا فلسطین کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر عالمی اتحاد بنا رہا ہے ،شنگھائی کانفرنس میں 3 بڑے ممالک کے سربراہان آرہے ہیں، جو فلسطین کی بات کرینگے ۔ اسلام آباد دھرنا دینے والے یہ نہیں چاہتے کہ چین ،روس ودیگرممالک کے سربراہان کانفرنس کیلئے آئیں۔ روس، چین اور سعودی عرب ملکر کوشش کریں تو وہ وقت دور نہیں جب ہم نماز مسجد الاقصیٰ میں ادا کرینگے ۔ روس، سعودی عرب ، چین ودیگرممالک کے حکام سب پاکستان کے مہمان ہیں، وزیر اعظم یا آرمی چیف کے نہیں۔طاہر اشرفی نے کہا حاجیوں کی شکایات میں کمی آئی ہے ، 90 ہزار حاجیوں میں سے صرف 14 شکایات ملیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں