بنوں پولیس لائنز پر حملہ ، 4اہلکار شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

بنوں پولیس لائنز پر حملہ ، 4اہلکار شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

بنوں (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک )بنوں میں پولیس لائنز پردہشتگرد حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی بھرپورجوابی کارروائی میں 5 حملہ آور مارے گئے۔

پولیس لائن کے مرکزی گیٹ پر کھڑے اہلکاروں پربرقع پوش افراد نے فائرنگ کی جس سے چار پولیس اہلکار شہید ہوئے ۔پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔دوسری طرف بنوں بکاخیل میں نامعلوم افراد نے ناشتہ خریدتے پولیس اہلکار کوفائرنگ کر کے شہید کردیا۔بنوں میں دہشتگردی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے چیف سیکرٹری، آئی جی اور صوبائی وزیر پختون یار کو بنوں پہنچنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں