درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5 روپے کلو اضافہ
لاہور(کامرس رپورٹر)گھی ملوں نے درجہ دوم کے گھی اور آئل کی فی کلوقیمتوں میں 5 روپے اضافہ کر دیا۔
جس سے مقامی تھوک مارکیٹ میں درجہ دوم گھی کی قیمت 470 روپے جبکہ درجہ دوم 12 کلو گھی کی پیٹی 67 روپے اضافے سے 5640 روپے کی ہو گئی ۔اسی طرح 5 روپے اضافے سے ہول سیل مارکیٹ میں خوردنی تیل 482 روپے کلوہو گیا ۔