وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں روپے ،سامان لوٹ لیاگیا
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز و دیگر سامان چھین لیا گیا۔
جوہر ٹائون میں عنصر سے 4لاکھ 25ہزار و موبائل ،گلبرگ میں اسامہ سے 3لاکھ 85ہزار وموبائل ،مزنگ میں امیرالدین سے 3 لاکھ 70ہزار وموبائل ،ہنجروال میں رفیع سے 3 لاکھ 65ہزار و موبائل ، ملت پارک میں فراز سے 3لاکھ 40 ہزار وموبائل،باغبانپورہ میں حنیف سے 2لاکھ 80ہزارو موبائل ،فیکٹری ایریا میں سلمان سے 2 لاکھ 30 ہزار اورموبائل فون لوٹ لیا گیا۔ریس کورس اور شاہدرہ سے گاڑیاں جبکہ سبزہ زار ،شمالی چھائونی اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔