چیف جسٹس نے بیرون ملک روانگی کا ٹکٹ بک کرا لیا:سینیٹرکامران مرتضیٰ
اسلام آباد (آن لائن ) چیف جسٹس نے بیرون ملک روانگی کیلئے ٹکٹ بک کروا لیا۔
چیف جسٹس فائز عیسٰی کی ریٹائرمنٹ کا دن قریب آنے پر انکے بیرون ملک روانگی کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے ۔یہ انکشاف جے یو آئی ف کے سینیٹر کامران مرتضٰی نے ٹی وی پروگرام میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے استنبول اور عمرے کیلئے ٹکٹ بک کرایا ہے ، لگ رہا ہے وہ ذہنی طور پر ریٹائرمنٹ کیلئے تیار ہیں، انہیں بار الوداعی تقریب کے بعد عزت سے رخصت کرے گی۔