آئینی ترمیم کی منظوری ،ایوان صدر میں 6بجے دستخط کی تقریب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ایوان صدر میں بل پر دستخط کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
سینیٹ سے منظور ہونے والی 26 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظوری پر ایوان صدر میں خصوصی قریب صبح 6بجے ہوگی۔ایوان صدر میں آج ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری منظور شدہ ترمیمی بل پر دستخط کریں گے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے اہم پارلیمانی لیڈر شریک ہوں گے ۔