عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہیے ، خاقان عباسی
مری(نمائندہ دنیا)سابق وزیراعظم و عوام پاکستان پارٹی کے آرگنائزر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں فیصلے نہیں ہونے چاہیے ،ان ترامیم میں ایک مہینے سے غیر ضروری بحث ہو رہی ہے کسی کوکچھ پتہ نہیں کہ کیاہورہا ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے مری میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہیے یہ کام وزیراعظم کانہیں ہے ، آج پاکستان میں جمہورت کے علمبردارمولانافضل الرحمن ہیں،فارم 47کی حکومتیں ایسے کام رات کے اندھیرے میں ہی کرتی ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔