اسسٹنٹ کمشنروں سمیت 32افسروں کے تقررو تبادلے

اسسٹنٹ کمشنروں سمیت 32افسروں کے تقررو تبادلے

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنروں سمیت 32 افسروں کے تقررو تبادلے کردیئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نوید حیدر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ، اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد جواد حسین کی جگہ عبد الحنان خان کو اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لودھراں عتیق اللہ کو اے سی فیصل آباد سٹی ، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑ پکا ارم شہزادی کو اے سی لودھراں ، اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان اشرف صالح کو اے سی کہروڑ پکا ، اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیر کو سیکشن افسر سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ذیشان شریف کو اے سی چکوال ، سب رجسٹرار ڈیرہ اسماعیل خان محبوب اقبال کو اے سی دریا خان ، اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ ذوالفقار علی خان کو سیکشن افسر محکمہ انہار ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا محمد اشرف کو اے سی کلور کوٹ ، اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ طارق محمود گوندل کو اے سی سٹی فیصل آباد ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ سعدیہ جمیل کو اے ڈی سی بھوانہ تعینات کردیا گیا ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ اسد رضا سید ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو بورڈ لیکوڈیشن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب مزمل الیاس کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ شہرینا غلام جنجوعہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ مطاہر امین کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین کو اے ڈی سی آر جنرل تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل کمشنر ڈی جی خان کریم بخش کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ جنوبی پنجاب احسان الحق کو ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈی نیشن )ڈی جی خان لگا دیا گیا ۔ قدسیہ ناز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )ڈی جی خان ، اسسٹنٹ کمشنر (جنرل )گوجرانوالہ محمد تنویر یاسین کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ۔ مس شاہدہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز تعینات ، زاہدہ بتول کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز جنوبی پنجاب ملتان کے فرائض سر انجام دیتے رہنے کی ہدایت کی گئی ، تحسین سعدیہ کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ رمیض ظفر کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات ، ایوب بخاری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ، محمد عمران کو ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا، کامران بشیر کی خدمات پی ایل آر اے کے سپرد کر دی گئیں، لیاقت علی کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، احسان الحق ضیاکو ڈائریکٹر سی ڈی اے تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں