ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپر وسیجر ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپر وسیجر ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے ججز کی تعداد میں اضافے کے لیے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں نجی رکن کے بل کے ذریعے ترمیم لائی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی کے ذریعے پرائیویٹ ممبر ترمیمی بل منگل کے روز لائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق26 ویں آئینی ترمیم سے مطابقت کے لیے ترمیم لائی جارہی ہے ، حکومتی اراکین کو اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یاد رہے رواں سال ستمبر میں صدر مملکت آصف زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دئیے تھے جس کے بعد اب یہ قانون بن گیا ہے ۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں