بی این پی کے اختر لانگو اور شفیع محمد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

 بی این پی کے اختر لانگو اور شفیع محمد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،اپنے رپورٹر سے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ہنگامہ آرائی پر درج مقدمہ میں گرفتاربلوچستان نیشنل پارٹی کے گرفتار سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو اور شفیع محمد کو پانچ پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر جج نے فیصلہ محفوظ کیا جوکچھ دیر بعدسنایاگیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بی این پی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل سمیت بی این پی کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اوربلوچستان میں جاری نا انصافیوں کے خلاف کل 27اکتوبر کو صوبے بھر میں احتجاج جبکہ 30اکتوبر کو بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال اورقومی شاہراہوں پر2نومبر کو پہیہ جام کیا جائے گا۔انہوں نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہاکہ آئینی ترامیم کی مخالفت کرنے کی پاداش میں ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ جمعیت علما ء اسلام (ف)کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ سیاسی انتقام پر مقدمات کی روایت ختم ہونی چا ہئے ،اخترمینگل پر فوری طور پر مقدمہ ختم کیا جائے ،سیاست میں جمہوری قدروں کو برقرار رکھا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں