میرے موکل عمران کسی اورکی ہدایت کا پابندنہیں:فیصل چودھری

میرے موکل عمران کسی اورکی ہدایت کا پابندنہیں:فیصل چودھری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر قانون فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف ملنا چاہئے میں وکیل ہوں یا نہ ہوں،میرے موکل عمران خان ہیں، انہوں نے مجھے بلایا ، مجھے مقدمات دیئے ،میں جو کرسکتا تھا وہ کیا۔

دنیانیوزکے پروگرام‘‘ٹونائٹ ود ثمرعباس’’میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اگر مجھے بیرسٹر گوہر یا علی ظفر کا میسج ملتاہے تو میں وہی کروں گا جو وہ کہیں گے ،میں کسی اور کی ہدایات کا پابند نہیں ہوں، جب تک عمران خان مجھے خود نہ کہیں،جمعے کویہ پٹیشن فائل ہونی تھی،ملاقات کے بعد جب میں واپس آنے لگا تو میں نے خان صاحب کو بتایا کہ یہ پٹیشن فائل کرنے والا ہوں تو انہوں نے کہا کہ کردو ،میں نے بیرسٹر گوہر کے کہنے پر پٹیشن فائل کی ہے ،میرا کوئی سیاسی مفاد بھی نہیں ہے ،پی ٹی آئی کی اپنی کارکردگی توزیرو ہے ، پی ٹی آئی نے عمران خان کے جیل میں حالا ت سے متعلق کل تک توکوئی پٹیشن دائر نہیں کی، میں نے باہر جو باتیں کیں وہ بھی عمران خان کی رضا مندی سے کیں۔رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فیصل چودھری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ جب کوئی بندہ پارٹی میں نہیں تولیگل ٹیم میں کیسے ہوسکتا ہے ،شعیب شاہین نے کہا کہ فیصل چودھری اپنے بھائی فواد چودھری کا دفاع کرتے ہیں، سلمان اکرم راجہ نے اگرکیسزسے الگ کردیا تواس میں کونسا مسئلہ ہے ، عدالتی حکم کی وجہ سے فیصل چودھری اورمیری عمران خان سے ملاقات ہوئی۔شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، وہ تحریک انصاف کے بھگوڑے ہیں، کسی کے پارٹی میں واپس آنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں