ملک درست سمت پر ،مخالفین ترقی میں مقابلہ کریں:احسن اقبال

 ملک درست سمت پر ،مخالفین ترقی میں مقابلہ کریں:احسن اقبال

نارووال ،شکر گڑھ(خبر نگار،تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے شور مچاتے ہیں کہ ہمارے لیڈر پربڑا ظلم ہو رہا ہے ، وہ بتائیں عمران خان پر کونسا ظلم ہورہاہے۔

 عدالتوں نے کھانے کو دیسی مرغے ، جوس، سلاد،ٹی وی ، اخبارات ، ورزش والی مشین ودیگرتمام سہولیات دے رکھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی کے ڈرائیورز کونئی گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ احسن اقبال نے کہا مجھے بازو کی سرجری کے 3دن بعد نارووال سپورٹس سٹی کے جھوٹے مقدمہ میں قید کیا گیا ،عدالت نے حکم دیا احسن اقبال کو فزیو تھراپی کی سہولت دی جا ئے تاہم مجھے اڑھائی ماہ تک فزیو تھراپی نہ کرانے دی گئی جس سے میرا بازو ٹھیک نہ ہو سکا ،پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے ،مہنگائی 40 فیصد سے بڑھ رہی تھی جوکم ہوکرساڑھے 6 فیصد پر ا ٓگئی،مخالفین ترقی میں ہمارا مقابلہ کریں، ایس سی او کانفرنس کی طرح اہم مواقع پرطوفان بدتمیزی سے ملکی بدنامی کا باعث بننا کہاں کی محب الوطنی ہے ۔ اس سال نارووال میڈیکل کالج کا آغاز ہونے جارہا ہے ، گالیاں نکالنے والوں نے 4سال ہمارے منصوبوں کو بلاوجہ التوا کا شکار کرکے لاگت کو بڑھایا،اب اضافے کا بل اڈیالہ جیل بھیجا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں