پختونخوا : 49فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی:بیرسٹر سیف

 پختونخوا : 49فیصد آبادی خط غربت  سے نیچے زندگی گزار رہی:بیرسٹر سیف

پشاور (آن لائن)مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے ۔

 انہوں نے اپنے بیان میں کہا فلاحی سکیم کا مقصد غریب اور کمزور طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ صوبے کی 49 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ، ایک فرد کی موت پورے  خاندان کو مالی بحران میں مبتلا کر دیتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانی نقصان کی تلافی ناممکن ہے مگر حکومت کا متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کیلئے یہ بڑا اقدام ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں