جوڈیشل کمیشن:حکومتی، اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے

جوڈیشل کمیشن:حکومتی، اپوزیشن ارکان کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (دنیانیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کے نام سامنے آگئے ۔پیپلزپارٹی نے کمیشن کیلئے بلاول بھٹو اور فاروق نائیک کے نام تجویز کردیئے ۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اور وزیر قانون پہلے ہی جوڈیشل کمیشن میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں، پیپلزپارٹی نے جوڈیشل کمیشن میں برابر کی نمائندگی کے حکومتی وعدے کے پیش نظر دو نام تجویز کئے ہیں۔ذرائع نے بتایا جوڈیشل کمیشن میں برابر کی نمائندگی کے تناسب سے دو پی ٹی آئی، دو پی پی پی اور وزیر قانون و اٹارنی جنرل سمیت دو حکومتی اراکین شامل ہوں گے ۔قبل ازیں حکومت کی طرف سے بلاول اور عرفان صدیقی کے نام سامنے آئے تھے ۔ادھرذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کیلئے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور سینیٹ سے شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دیدی ۔پی ٹی آئی آج دونوں نام سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں