سانحہ ماڈل ٹائون :دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پر 7 رکنی نیا بینچ تشکیل ، کل سماعت

سانحہ ماڈل ٹائون :دوسری  جے آئی ٹی کیخلاف درخواست  پر 7 رکنی نیا بینچ تشکیل ، کل سماعت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے لیے سات رکنی نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی 7 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے ، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس چودھری عبدالعزیز، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس طارق ندیم بینچ کا حصہ ہوں گے ۔رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے آفس نے درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے اور 7 رکنی بینچ یکم نومبر کو سماعت کا آغاز کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں