گورنر پنجاب کی کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

گورنر پنجاب کی کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ  بلوچستان سے ملاقات

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی ٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔

 ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر پنجاب کو صوبے میں گڈ گورننس، صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات اور بہتری کیلئے جاری اقدامات پر آگاہی دی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلوچستان میں جاری عوامی بہبود کے منصوبوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کے وژن کو سراہا اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تشکیل پر خراج تحسین پیش کیا ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین عوامی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کو بار آور بنانے اور مو ثر رابطہ کاری پر اتفاق کیا گیا ملاقات میں بلوچستان کے صوبائی وزرا میر صادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو، حاجی علی مدد جتک، بخت محمد کاکڑ بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں