قائم مقام صدر یو سف رضا گیلانی کے دستخط، 6 بل قانون بن گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور ہونے والے 6 بلوں پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کردئیے۔
قائم مقام صدر کے دستخطوں کے بعد چھ بلز قانون بن گئے، جن بلوں پر دستخط کئے گئے ان میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل ، سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر )ترمیمی بل اور سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے دو بلز شامل ہیں۔