مالی مشکلات کا شکار پاکستانی سفارتخانوں میں 264 لگژری گاڑیاں
اسلام آباد (نمائندہ دنیا)مالی مشکلات کا شکار پاکستان کے بیرون ملک سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی 264 مہنگی اورلگژری گاڑیاں ملکیت ہیں ،گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو ، مرسڈیز، لیگسز ، فورڈ، لینڈ کروزر ، اوڈی ، سوک ، شیورلیٹ، پیجارو ، نیسان ، ہائی برڈ ، کیمری شامل ہیں ، ان گاڑیوں میں 3000، 4000، 4500 اور 8529 سی سی کی گاڑیاں بھی شامل ہیں ۔
واشنگٹن میں سات، نیویارک میں 8 گاڑیاں،سعودی عرب کے شہر ریاض میں 8 اور جدہ میں 11 گاڑیاں ہیں۔ بھارت کے دارالخلافہ دہلی میں 5 ،افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 7، قندھار اور جلال آباد میں 2 ،2 گاڑیاں ہیں ۔ لندن میں 8 اور بیجنگ میں چار گاڑیاں ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی پاکستانی سفارت خانوں میں قیمتی اور لگژری گاڑیاں موجود ہے ۔