6افسر تبدیل، نبیلہ عمر جوائنٹ سیکرٹری انسانی حقوق تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے جوائنٹ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق سمیت6افسران کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق او ایس ڈی و سیکر ٹریٹ سروس گریڈ 20کی افسر نبیلہ عمر کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق تعینات کیا گیا ہے۔
جبکہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق طارق محمود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، خیبر پختونخوا ہائر ایجوکیشن گریڈ 19کی افسر عائشہ بی بی کو تین سال اور گریڈ 17کی افسر سعدیہ بی بی کو ایک سال اور ڈیپوٹیشن پر وفاقی وزارت تعلیم میں تعینات کیا گیا ہے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیپوٹیشن پر تعینات محمد ابراہیم کی خدمات واپس بلوچستان حکومت کو دے دی گئیں ، ان لینڈ ریونیو سر وس گریڈ 18 کے افسر محمد عرفان حیدر کی پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن مدت میں 25 اگست 2023 سے دو سال کی توسیع کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔