ٹیکس میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار پر بوجھ بڑھانا ہوگا،وزیر خزانہ
کراچی (خبر ایجنسیاں)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ مالی سال کے اندر ٹیکس میں اضافہ نہ ہوا تو تنخواہ دار طبقے اور صنعتوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانا ہوگا،حکومت نے دالوں اور مرغی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیا ہے ۔
کراچی میں دی فیوچر سمٹ میں ’’اس وقت کیا اہم ہے ‘‘کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس وقت معاشی اصلاحات کر رہی ہے ،وفاقی ادارہ محصولات میں اصلاحات اور مکمل طور پر ڈیجیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جاری معاشی اصلاحات کے بعد ملک کے اندر اور بیرون ملک سے پیغام مل رہا ہے کہ اس عمل کو جاری رکھا جائے اور اگر معاشی اصلاحات جاری رہیں تو معیشت بہتر ہوسکتی ہے ، مگر اصلاحات سے بعض لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا ہے ، ملک میں غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی شرح کم ہوئی ہے ،مگر مڈل مین کی وجہ سے دالیں 60 فیصد اور مرغی 15 فیصد مہنگی ہوئی۔ عالمی منڈی میں اجناس سستی ہوئی ہیں،