پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی میں 4مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی میں 4مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان ریلوے ، کسٹمز، ایئرپورٹ انفرا سٹرکچر اور بحری امور سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے چار مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ابوظہبی پورٹس کمپنی کے ساتھ معاہدے کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر تجارت جام کمال، وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔متحدہ عرب امارات کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزویدی، کاہیل گروپ کے چیئرمین احمد دلموک المکتوم اور ابوظہبی پورٹس گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن محمد الشمیسی نے کی۔اعلامیے کے مطابق کوہاٹ-تھر-کھرلاچی ریلوے لائن کی تعمیر ،پاکستان کسٹمز میں اصلاحات ،شپنگ اور دیگر بحری امور میں تعاون اور پاکستان میں ایئرپورٹس کی توسیع کے لیے یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں