بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فیملی کو باہر نکلناہوگا:فواد

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فیملی کو باہر نکلناہوگا:فواد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے انکی فیملی کو باہر نکلنا ہوگا۔ دنیا نیوزکے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے انقلاب مینج نہیں ہورہا، سارے معاملے میں پاکستان پھنسا ہوا ہے۔

 کوئی دورائے نہیں بانی پی ٹی آئی سب سے مقبول لیڈرہیں۔ تحریک انصاف سے حکمت عملی بنانے میں غلطیاں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پی ٹی آئی پرتنقید نہیں کرنا چاہتا،عمران خان کا بہت احترام کرتا ہوں،نوفروری کوپی ٹی آئی کوسڑکوں پرہونا چاہئے تھا ۔بشریٰ بی بی اورعلیمہ خان کو عمران خان کی رہائی کیلئے باہر نکلنا ہو گا، بانی کی فیملی کے نکلنے سے لوگ ساتھ دیں گے ۔ ہم نے مشکل حالات کا سامناکیا،پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ نے مشکل حالات نہیں دیکھے ، عمران خان نے موجودہ لیڈرشپ کوایک ماہ کا وقت دیا ہے ،اپوزیشن پارٹیوں کا الائنس نہ بنانے کا نقصان تحریک انصاف کو ہوا۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسئلے ڈونلڈ ٹرمپ نہیں پاکستانیوں نے حل کرنے ہیں، محمود اچکزئی ناراض ہیں، سٹریٹ پرپشر بڑھانے کیلئے اپوزیشن الائنس کو آگے بڑھانا ہوگا۔بانی پی ٹی آئی اورفضل الرحمن کا افغان پالیسی سے متعلق موقف ایک ہے ، وزیردفاع خواجہ آصف نے زندگی میں کبھی سچ نہیں بولا ۔ رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا علی امین گنڈ ا پور پر الزامات پارٹی کمزور کرنے کیلئے لگائے جارہے ہیں،صوابی جلسے کا اہتمام علی امین گنڈا پورنے ذاتی خرچے پر کیا ، جلسہ بہت متاثرکن تھا۔ جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا ہمارا کارکن نہیں تھا،وہ کسی اورپارٹی کا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ مخالفت ہرجگہ ہوتی ہے لیکن عمران خان کی رہائی کیلئے ہم سب اکٹھے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں