سندھ کو بنجر کرنے کی سازش کی جا رہی:لیاقت جتوئی
میہڑ(نمائندہ دنیا)سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر 6 کینال بنا کر سندھ کو بنجر کرنے کی گھناونی سازش کی جا رہی ہے ،سندھ کے لوگوں کو متحد اور منظم کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میہڑ کے قریب فریدآباد میں سابق ناظم عبدالغفار ڈیرو ، ایڈووکیٹ عبدالغنی ڈیرو سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والے سندھ کا سودا کر رہے ہیں جس کے خلاف سندھ کے لوگوں کو سڑکوں پر آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد سندھ بھر کے روڈ راستے تباہ ہوگئے ہیں ،عوام کو صوبے کے تحفظ کیلئے سوچنا ہوگا،ہم سندھ کے لوگوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔اس موقع پر انجینئر ظفر علی جتوئی،بشیر لہڑی ، اوشاق خان جانوری اور دیگر بھی موجود تھے ۔