تخت لاہور والے سیاست کے بعد ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابوپانے میں ناکام :حسن مرتضیٰ
لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی ٰنے سموگ کی خطرناک صورتحال پر پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تخت لاہور والے سیاست کے بعد ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابوپانے میں ناکام ہیں۔
اپنے بیان میں پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سموگ کی ستائی 3 سالہ بچی عدالت ، ہماری وزیراعلیٰ جنیوا پہنچ گئیں، کہاں گیا بھارتی پنجاب کے وزیراعلی ٰکو لکھا جانیوالا سموگ ڈپلومیسی لیٹر؟۔ مصنوعی بارش برسانے کے بیانات سن سن کر اب تو کان پک گئے ، حکمرانوں کو اپنے ہیلتھ سسٹم پر اعتبار نہیں ، اسی لئے جنیوا گئے ۔کیا تعلیمی ادارے اور موٹر ویز بند کرنے سے سموگ کا خطرہ ٹل جائیگا ؟۔