علی امین گنڈاپور کیخلاف الیکشن لڑنے والے جے یو آئی رہنما کیخلاف مقدمہ
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف الیکشن لڑنے والے جے یو آئی رہنما کفیل نظامی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پارٹی کے تحصیل امیر کفیل نظامی کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ گنڈاپور کے بھائی سٹی میئر عمر امین کی درخواست پر درج کیا گیا جس میں انکے 4 ملازمین کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ کفیل نظامی نے گنڈاپور کیخلاف 8 فروری کا الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے الیکشن ٹربیونل میں علی امین کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے اور اثاثے چھپانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔