سموگ سے ڈھائی لاکھ قبل ازوقت اموات کا خطرہ:احسن اقبال

سموگ سے ڈھائی لاکھ قبل ازوقت  اموات کا خطرہ:احسن اقبال

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے خبردار کیا ہے کہ سموگ سے قبل ازوقت ڈھائی لاکھ اموات کا خطرہ ہے ، نو فیصد جی ڈی پی متاثر ہو سکتی ہے ۔

وفاقی وزیر کی زیرصدارت سموگ سے متعلق اجلاس ہوا، اسلام آباد اور راولپنڈی کو سموگ سے بچانے کیلئے پالیسیوں اور اقدامات پر غور کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا سموگ ہمارے طرز عمل کا نتیجہ اور لاپرواہی کا کیا دھرا ہے ، اسے ایمرجنسی کے طور پر لینا ہوگا اور تمام اداروں کو مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے ۔تمام وسائل جھونک کر سموگ کی آفت کو ٹالنا ہوگا، ورنہ ہمارے مستقبل کی ترقی اور قومی صحت خطرے میں پڑ جائے گی۔وزیر منصوبہ بندی نے کہاکیا سموگ میں پڑوسی ملک کا کردار صرف 30 فیصد ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں