پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع
اسلام آباد (آئی این پی )ملک میں پٹرول کی قیمت میں 2روپے 60 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے ،16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ اوگرا کو ارسال کردیا گیا، آئل انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی۔
پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے ،تخمینہ موجودہ حکومتی ٹیکسز کی بنیادوں پر لگایاگیا ہے ،ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ صفر رکھی گئی ہے ، اس وقت پٹرول ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لٹر ہے ،اوگرا 15نومبرکو سمری حکومت کو ارسال کرے گی،وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔