کراچی اور کوئٹہ کے لوگ اپنے صوبے میں احتجاج کریں :علیمہ

کراچی اور کوئٹہ کے لوگ اپنے  صوبے میں احتجاج کریں :علیمہ

راولپنڈی ( نیوز ایجنسیاں )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کیلئے بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ آپ لوگوں نے ملک چھوڑ کر نہیں جانا، سوشل میڈیا کے نوجوان بھی 24 نومبر کیلئے تیاری پکڑ لیں’کراچی اور کوئٹہ کے لوگ اپنے صوبوں میں احتجاج کریں’ارکان قومی وصوبائی اسمبلی آگے ہوں گے ۔

 اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ نے کہا کہ بانی نے کہا کہ نوجوان نسل  پاکستان کیلئے کھڑی ہو،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی پیغام دیا ہے ، 24 نومبر کی تاریخ انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں،ابھی سے گھروں میں بیٹھ کر منصوبہ بندی شروع کردیں۔ساری لیڈر شپ کو براہ راست پیغام دیا کہ 24 نومبر کو احتجاج کامیاب کرائیں، تمام پی ٹی آئی کارکنان 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں