سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد روکاجائے :طاہر اشرفی

سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد روکاجائے :طاہر اشرفی

فیصل آباد(آن لائن)چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں ۔

سوشل میڈیا پر توہین آمیز موادکی روک تھام اشد ضروری ہے ۔فیک نیوز اور غلط معلومات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔شریعت میں حلال اور حرام کا طریقہ سب کیلئے یکساں ہے ۔توہین آمیز مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کو بند کیا جائے ۔انہوں نے کہاڈیجیٹل دہشتگردی کے پھیلائوکو روکنا ہو گا ۔ دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔وی پی این پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں