سموگ کی شدت بتدریج کم، صورتحال بہتر رہنے کا امکان

سموگ کی شدت بتدریج کم، صورتحال بہتر رہنے کا امکان

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور میں سموگ کی شدت میں بتدریج کمی کا عمل جاری ہے ۔ شہر کا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 217 کی سطح تک نیچے آگیا۔ آنے والے دنوں کے دوران بھی صورتحال بہتر رہنے کا امکان ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے شہر میں فضائی آلودگی کی شرح بتدریج کم ہونے لگی، گزشتہ روز لاہور کا اوسط اے کیوآئی 217ہوگیا۔ آلودگی میں کمی کے باوجود لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر براجمان رہا۔عسکری ٹین کاعلاقہ سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں اے کیو آئی293ریکارڈ کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں