خورشید شاہ کا سندھ میں ڈاکو راج کا اعتراف
سکھر، روہڑی (نمائندگان دنیا) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سندھ میں ڈاکو راج کا اعتراف کرلیا اور اسے پرو پیگنڈا بھی قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اور ایم این اے نعمان اسلام شیخ کو اس وقت شرم آتی ہے جب دیگر علاقوں کے ایم این ایز آکرہمیں کہتے ہیں ہم شام کے بعد سندھ میں داخل نہیں ہوسکتے ، اس بات میں کچھ پروپیگنڈا بھی ہے اور کچھ حقیقت بھی، لیکن ڈاکو راج کے پیچھے کون ہے ہمیں پتا کرنا ہوگا اور اس کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ سکھر میں انڈس ایگل اسکواڈ کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاستدان صرف ووٹ لینے کے لیے نہیں ہیں، ہمیں اپنے لوگوں کے اعتماد پر پورا بھی اترنا چاہیے ۔