عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس ، ملزم کی درخواست ضمانت خارج
لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو پر ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا نوٹس کیوں نہیں دیاگیا۔ سرکاری وکیل نے بتایا ملزم کو نوٹس دیا گیا جو ریکارڈ پر موجود ہے ۔ملزم کوشامل تفتیش کرکے موبائل حاصل کرکے فرانزک کرایاگیا ، اسکے اکائوئنٹس سے فیک ویڈیو وائرل ہونا ثابت ہوچکا ہے ۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کسی خاتون کی زندگی دائوپر لگانے والا ملزم کیسے رعایت کامستحق ہوسکتاہے ۔ فیک ویڈیو وائرل کرکے خاتون کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ،عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کردی۔