24 نومبر کو تاریخ ساز دن، بھرپور احتجاج ہوگا:احمدبھچر
لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 نومبر پاکستان کا تاریخ ساز دن ہوگا۔
بھرپور احتجاج ہوگا ،دو کروڑ لوگوں نے اپنا لیڈر منتخب کیا لیکن ہمارا مینڈیٹ چوری کر لیا گیا ، آٹھ فروری کے بعد جس طرح ہم پر فسطائیت شروع کی گئی آپ سب جانتے ہیں ،ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا ، پھر ہمارا مینڈیٹ بھی ہم سے لے لیا گیا۔ انہوں نے کہابانی پی ٹی آئی سمیت ہمارے تمام رہنماؤں پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ،ہمارے کارکنوں کو پتہ تک نہیں ہوتا اور ان پر کیس بن جاتے ہیں، یہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتاکہ آپ ایم این اے خرید کر دوسروں کو منتخب کروا دیں۔ ہمارا لیڈر بے بنیاد کیسز میں جیل میں ہے ۔