سپریم کورٹ کے 13اسسٹنٹ رجسٹرارکی گریڈ20میں ترقی

سپریم کورٹ کے 13اسسٹنٹ  رجسٹرارکی گریڈ20میں ترقی

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی نے سپریم کورٹ میں اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 13 اسسٹنٹ رجسٹرارکی ترقی کے احکامات جاری کر دیئے ،ان افسران کوگریڈ 19 سے 20 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ سروس رول 2015 کے تحت افسران کی اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کیے ،ایسے اسسٹنٹ رجسٹرارجن کاگریڈ 19 میں پانچ سال کا تجربہ ہے ،ان کو گریڈ 19سے 20 میں سینئراسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پراپ گریڈکیا گیا،جن افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ان میں فواد احمد،سہیل احمد،نذیرمحمد، ارشادحسین،میر حسین،عبدالرحمن،ناصرمحمود راجہ، شہزاد خرم انیس،حفظ الرحمن،نثاراحمد،شاہد حبیب، غلام رضا اور خرم شہزادشامل ہیں،سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ اس اپ گریڈیشن کے نتیجے میں مجوزہ افسران اپنے سینئر افسران پر وقتاً فوقتاً سنیارٹی کے مستحق نہیں ہونگے اس نوٹیفکیشن کو چیف جسٹس آ ف پاکستان کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں