وائس چانسلر نشتر ڈاکٹر مہناز عہدہ پر موجود، سینئرز کے سمجھانے پر استعفیٰ نہیں دیا:ذرائع
ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی گزشتہ روز بدستور اپنے عہدے پر موجود رہیں جس سے ان کے استعفیٰ دینے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری مہم دم توڑ گئی ۔
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی صدارت میں گزشتہ روز نشتر کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ،جس سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے استعفیٰ کے حوالے سے سرگرم افواہیں دم توڑ گئیں، گزشتہ سے پیوستہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر وی سی نشتر نے استعفیٰ دینے پر غور شروع کیا تھا تاہم یونیورسٹی کے سینئر پروفیسرز کی جانب سے سمجھانے پر انہوں نے فی الحال استعفیٰ نہیں دیا اوروہ عہدہ پر موجود ہیں۔